مشہد مقدس میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے منعقد کئے جانے والے مخلتف پروگراموں کا مختصر جائزہ


مشہد مقدس میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے منعقد کئے جانے والے مخلتف پروگراموں کا مختصر جائزہ

ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد مقدس میں پاکستان قونصلیٹ نے 5 فروری اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے بارے میں ایرانی عوام کو آگاہ کرنے کے لئے متعدد پروگراموں کا انعقاد کیا۔ 

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد مقدس میں پاکستان قونصلیٹ نے 5 فروری اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے بارے میں ایرانی عوام کو آگاہ کرنے کے لئے متعدد پروگرام کا انعقاد کیا۔ 

پہلا اہم پروگرام: مشہد شہر کے سینما گھر میں کشمیر میں بھارتی مظالم پر مبنی دستاویزی فلم کی نمائش

مشہد میں پاکستانی قونصلیٹ نے 5 فروری اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور حکومت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کے بارے میں  ایرانی عوام کو آگاہ کرنے کے لئے مشہد مقدس کے سب سے سینما گھرمیں ایک دستاویزی فلم کی نمائش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق، کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد مقدس کے ہویزہ سیمنا میں نہتے کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم کی ایک فلم دکھائی گئی جس میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اہم بات یہ ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے تسنیم خبررساں ادارے نے خاص تعاون کیا جس کی وجہ ایران میں پہلی بار مظلوم کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا عام شہریوں کو علم ہوا۔

واضح رہے کہ یہ دستاویزی فلم فارسی زبان میں تیار کی گئی تھی۔

سینما میں دستاویزی فلم کے علاوہ کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی تصاویر میں سکرین پر دکھائی گئیں جسے دیکھ ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔

دوسرا اہم پروگرام عظیم سیمنار کا انعقاد

پاکستانی قونصلیٹ نے جہاں سینما گھروں میں کشمیر بھارتی مظالم پر مبنی 80 منٹ دورانیہ کی فلم دکھائی گئی وہیں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے عظیم الشان سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا۔

اس سیمینار میں مشہد میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ ایرانیوں کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی اور کشمیر کے مظلوم عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

اور سیمنار میں ایرانی فنکاروں خاص کر ارکستروں نے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ڈھول بجائے۔کانفرنس میں پاکستان کے ساتھ ساتھ ایرانی عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہیں مقبوضہ کشمیر کے تاریخی پس منظر، بھارتی مظالم اور اس زمرے میں پاکستان کے موقف کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔

تلاوت قرآن پاک سے آغاز ہونے والی اس باوقار تقریب میں مختلف مقررین نے مسئلہ کشمیر پر اپنا اظہار خیال کیا۔ خصوصا پاکستان کے قونصل جنرل عرفان محمود بخاری نے نہایت عمدگی اور تفصیل سے مسئلہ کشمیر پر روشنی ڈالی۔

واضح رہے کہ تقریب کے اہتمام میں کونسل آف آرٹ صوبہ خراسان رضوی نے بھی بھرپور تعاون کیا۔

کونسل آف آرٹ خراسان رضوی کے سربراہ میثم مرادی بیناباج کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی ایران نے ہمیشہ سے مظلومین جہان کی دادرسی کی ہے اور مستقبل میں بھی اپنے آرمانوں پر استقامت کیساتھ عمل پیرا کریگا۔

سیمینار کے اختتام پر قونصلر جنرل عرفان محمود بخاری نے ترکی اور عراقی سفارتکاروں سمیت پاکستان اور ایران کے مختلف اہم شخصیات کے نمائندوں میں اعزازی شیلڈ پیش کیں۔

تیسرا اہم پروگرام: بینرز آویزاں کئے گئے

مشہد مقدس کے اہم شاہراہوں اور چوکوں پر کشمیری مسلمانوں کی حمایت اور بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کے خلاف متعدد بیرز آویزاں کئے گئے جو کئی دن تک شہراہوں کی زینت بنتے رہے۔  

خیال رہے کہ تمام بینرز اسلامی جمہوریہ ایران کے مشہور ومعروف مصور اور ڈیزائنر«صالح شیخ رضائی» نے تیار کئے تھے۔

چوتھا پروگرام صحافیوں اور عام لوگوں سے انٹرویو

ایرانی عوام اور نامہ نگاروں سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کے بارے میں مختلف سوالات پوچھے گئے۔

پانچویں اہم بات یہ ہے کہ ان تمام پروگراموں کو ایرانی ذرائع ابلاغ میں کافی پذیرائی ملی جو اس سے قبل کبھی ایسا نہیں ہوا تھا۔

توجہ رہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران میں تعیینات پاکستانی سفیر «عاصف علی درانی» نے حمایت سے اس قسم کے پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے امید ہے کہ آئندہ بھی اس قسم کے پروگرام جاری رہیں گے۔خیال رہے کہ بھارتی فورسز نے گزشتہ 28 سال کے دوران 94ہزار نہیتے کشمیری مسلمانوں کو شہید اور 1 لاکھ 44 ہزار کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا ہے۔

یاد رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای بارہا ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے مسلمانوں کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری