عراق میں داعشی اسلحے کے گودام سے امریکی ڈرون طیارہ برآمد + تصویر


عراق میں داعشی اسلحے کے گودام سے امریکی ڈرون طیارہ برآمد + تصویر

عراقی سیکیورٹی فورسز نے داعش کے اسلحہ خانہ سے ایک جدید ترین امریکی ڈرون طیارہ برآمد کرلیاہے۔

 تسنیم خبررساں ادارے نے الاعلام الحربی کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی سیکیورٹی فورسز ملک میں داعشی اسلحہ خانوں اور بارودی سرنگوں کو تلاش کررہے ہیں۔

عراقی فوج کا کہنا ہے کہ صوبہ الانبار کے علاقے «الصقلاویه»  میں داعش کا اسلحے سے بھرا ایک گودام دریافت کیا گیا ہے جس میں سے ایک جدید ترین امریکی ڈرون طیارہ برآمد ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ڈرون طیارہ 9 کلو گرام تک دھماکہ خیز مواد لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

عراقی سیکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون طیارہ داعشی دہشت گردوں تک کیسے پہنچا، اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

واضح رہے کہ عراق اور شام میں امریکی حکام داعش سمیت مختلف دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتے رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری