پاک بحریہ کی 32 ٹن بولارڈ پل ٹگ بوٹ کی تقریب رونمائی


پاک بحریہ کی 32 ٹن بولارڈ پل ٹگ بوٹ کی تقریب رونمائی

پاک بحریہ کے لیے تعمیر کیے گئے 32 ٹن بولارڈ پل ٹگ کی لانچنگ تقریب کراچی شپ یارڈ میں ہوئی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بولارڈ پل ٹگ کی لانچنگ تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل رٹائرڈ محمد اعجاز چوہدری تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تعمیرکردہ اس ٹگ کی لمبائی 34 میٹر جبکہ وزن481ٹن اور رفتار12ناٹیکل میل فی گھنٹہ ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مہمان خصوصی نے شپ بلڈنگ کے شعبے میں خود انحصاری کے حصول کے لیے پاک بحریہ اور کراچی شپ یارڈ کے کردار کو سراہا۔

سیکریٹری دفاعی پیداوار نے سی پیک کی اہمیت پر زور دیا۔ انھوں نے وزیر اعظم کی جانب سے گوادر میں شپ یارڈکی منظور ی کا بھی اعلان کیا۔

پاک بحریہ کے ٹگ کی لانچنگ کی تقریب میں سینئر نیول آفیسرز سمیت اعلی سول و ملٹری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری