مشرقی غوطہ میں اسرائیلی ہتھیاروں کے گودام دریافت


مشرقی غوطہ میں اسرائیلی ہتھیاروں کے گودام دریافت

شامی فوج کا کہنا ہے کہ مشرقی غوطہ کے علاقے حرستا سے بڑی مقدار میں اسرائیلی ساخت کے ہتھیار اور بارودی مواد بر آمد کرلیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج کا کہنا ہے کہ مشرقی غوطہ کے علاقے حرستا سے بڑی مقدار میں اسرائیلی ساخت کے ہتھیار اور بارودی مواد بر آمد کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شام کی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ساخت خطرناک ہتھیار اور بارودی مواد زیر زمین کئی ٹنلوں سے برآمد ہوئے۔

 شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نےمشرقی غوطہ کے علاقے حرستا میں آپریشن کلین اپ کے دوران رہائشی علاقوں میں کئی پیچیدہ اور لمبی ٹنلوں کا سراغ لگا کر ان کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

اس سے قبل بھی شام کی فوج نے اسرائیلی، امریکی اور  یورپی ساخت کے ہتھیاروں کے کئی گوداموں پر قبضہ کیا تھا۔

شامی فوج نے شامی عوام کی حمایت سے 26 فروری سے مشرقی غوطہ کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک و صاف کرنے کی کارروائی شروع کی ہے ۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری