مشرقی غوطہ میں سعودی اسلحے کے گودام دریافت+ تصاویر


مشرقی غوطہ میں سعودی اسلحے کے گودام دریافت+ تصاویر

شامی فوج نے مشرقی غوطہ کے علاقے زملکا میں سرچ آپریشن کرکے سعودی اسلحے کے گودام دریافت کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج کے خصوصی دستوں نے مشرقی غوطہ کے علاقے زملکا میں سعودی عرب میں تیار شدہ دھماکہ خیز مواد کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے۔

شامی نیوز ایجنسی سنا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مشرقی غوطہ میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کرکے اسلحے کے کئی ذخائر دریافت کیا ہے۔ جس میں سعودی عرب میں تیار شدہ دھماکہ خیز مواد بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوج نے مشرقی غوطہ کے مختلف علاقوں سے دہشت گردوں کے حامی ممالک کا بھیجا ہوا اسلحہ دریافت کرلیا ہے۔

 شام میں داعش  کے زیراستعمال کئی ایسی اشیا کی نشاندہی ہوئی ہے جنھیں سعودی عرب نے امریکہ اور یورپی ممالک سے کسی دوسرے ملک کو منتقلی نہ کرنے کی شرط پر حاصل کیے تھے۔

واضح رہے کہ اسرائیل، امریکہ اور سعودی عرب نے شامی حکومت کے خلاف، اپنے حامی دہشت گردوں کے لئے اسلحہ مہیا کرتے رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری