وینزویلا؛ ماڈورو نے اعلیٰ امریکی سفارتکاروں کو ملک سے بےدخل کرنے کا حکم دیدیا


وینزویلا؛ ماڈورو نے اعلیٰ امریکی سفارتکاروں کو ملک سے بےدخل کرنے کا حکم دیدیا

وینزویلا کے دوبارہ منتخب ہونے والے بے باک صدر نے امریکہ کی جانب سے پابندیاں عائد کرنے کے اعلان کے فورا بعد اعلیٰ امریکی سفارتکاروں کو ملک سے بے دخل کرنے کا حکم دیدیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وینزویلا نے اعلیٰ امریکی سفارتکاروں کو ملک سے بےدخل کرنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیالت کے مطابق یہ حکم صدر نکولس ماڈورو نے امریکہ کی جانب سے اپنے دوبارہ انتخاب کے بعد وینزویلا پر سخت پابندیاں عائد کرنے کے بعد دیا ہے۔

واضح رہے کہ وینزویلا کے دوبارہ منتخب ہونے والے نڈر اور بے باک صدر ہمیشہ سے امریکہ کے گلے میں ہڈی بن کر سامنے آیا ہے جبکہ امریکیوں کیساتھ ان کو جواب دینے کیلئے پابندیاں عائد کرنے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری