پاک بحریہ نے چین سے نئے جنگی جہاز خریدنے کا معاہدہ کرلیا


پاک بحریہ نے چین سے نئے جنگی جہاز خریدنے کا معاہدہ کرلیا

پاک بحریہ نےچین سے دو جدید بحری جنگی جہازوں کے حصول کا معاہدہ کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ترجمان پاک بحریہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاک بحریہ نےچین سے دو جدید بحری جنگی جہازوں کے حصول کا معاہدہ کرلیا ہے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارتِ دفاعی پیداوار میں منعقد ہوئی، تقریب میں پاک بحریہ کے ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف (آپریشنز) بھی موجود تھے۔

پاک بحریہ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ جہاز دور تک مار کرنے والے میزائلوں اور جدید ٹیکنالوجی کے حامل سینسرز اور ہتھیاروں سے لیس ہیں اور ان جنگی جہازوں کی شمولیت سے پاک بحریہ کی حربی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہازوں کے حصول سے میری ٹائم سکیورٹی کے نفاذ میں مزید مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ یہ جہاز ہر قسم کی بحری جنگ میں دفاع اور حملہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری