انتخابات 2018؛ کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی نے 23 امیدواروں کو میدان میں اتاردیا + فہرست


انتخابات 2018؛ کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی نے 23 امیدواروں کو میدان میں اتاردیا + فہرست

کالعدم تکفیری جماعت سپہ صحابہ لشکر جھنگوی اہلسنت و الجماعت کے 23 امیدواروں نے کراچی، کوئٹہ، جھنگ، حویلیاں، مانسہرہ اور چترال کے مختلف حلقوں سے اپنے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم: اب تک کی اطلاعات کے مطابق کالعدم تکفیری جماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی اہلسنت و الجماعت کے 23 امیدواروں نے کراچی، کوئٹہ، جھنگ، حویلیاں، مانسہرہ اور چترال کے مختلف حلقوں میں اپنے کاغذات جمع کروائے ہیں جبکہ سپاہ صحابہ بھی، لشکرِ جھنگوی بھی اور اہلسنت و الجماعت تینوں تکفیری گروہ نیکٹا کی بین شدہ لسٹ میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ان گروہوں سے تعلق رکھنے والے ایک نئے نام "پاکستان راہِ حق پارٹی" کا سہارا لے رہے ہیں، یا آزاد امیدوار کی حیثیت سے کوشش کر رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ مذکورہ افراد میں سے اکثر کی  نفرت آمیز ویڈیوز سے یوٹیوب بھرا پڑا ہے، ان کے خلاف سیکیورٹی اداروں کے بیانات اور ایکشنز بھی موجود ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر افراد فورتھ شیڈول میں شامل ہیں جبکہ ان میں سے کئی افراد پر معصوم پاکستانی شہریوں کے قتل کی ایف آئی آرز بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری