کالعدم تحریک طالبان کاسرغنہ پشاور سے گرفتار


کالعدم تحریک طالبان کاسرغنہ پشاور سے گرفتار

کالعدم تحریک طالبان کے ایک سرغنہ کو اتوار کی رات پشاور سے گرفتار کرلیاگیا جو دبئی فرار ہونے کی کوشش کررہاتھا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایف آئی اے کے ترجمان نے کہاہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سرغنہ مولوی بہادرجان کوباچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی کی پرواز میں سوار ہونے سے پہلے گرفتار کیاگیا۔

ایف آئی اے کے اہلکاروں نے دستاویز کی جانچ پڑتال کے دوران اسے حراست میں لیا کیونکہ اس کانام ای سی ایل میں شامل تھا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق مولوی بہادرجان دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مطلوب تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری