پاکستان بھارت تک ریلوے رسائی دے بصورت دیگر وسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی نہیں  ملے گی، اشرف غنی


پاکستان بھارت تک ریلوے رسائی دے بصورت دیگر وسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی نہیں  ملے گی، اشرف غنی

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان ان کے ملک کو واہگہ کی سرحد کے ذریعے بھارت تک رسائی نہیں دیتا تو افغانستان بھی اسے اپنے ہاں سے وسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی نہیں دے گا۔

 تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان ان کے ملک کو واہگہ کی سرحد کے ذریعے بھارت تک رسائی نہیں دیتا تو افغانستان بھی اسے اپنے ہاں سے وسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی نہیں دے گا اور ایسی صورتحال میں کابل چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ نہیں بنے گا۔

اشرف غنی کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان نے بھارت تک ریلوے رسائی نہیں دیتا تو پاکستانی ٹرکوں کو افغانستان میں سامان لے کر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

اشرف غنی نے صوبہ ننگرہار کے اعلی حکام سے ملاقات میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹرکوں کو افغانستان میں داخلے کی اجازت اس وقت ملے گی جب پاکستان  ان کے ملک کو بھارت تک ریلوے رسائی دے گا۔

دوسری طرف پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے حق راہداری کو تسلیم کرتے ہوئے اسے بھارت کے لیے کراچی کی ذریعے راستہ دے رکھا رکھا ہے لیکن واہگہ اور اٹاری کی سرحدی گزرگاہ کے ذریعے رسائی دینا پاکستان کے لیے فی الوقت ممکن نہیں۔

بھارت کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے اور سلامتی کے تحفظات کے پیش نظر پاکستان کے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ افغانستان کے لیے واہگہ کی سرحد کھولی جائے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری