ایٹمی پروگرام سے دستبرداری کا معاملہ؛ شمالی کوریا نے امریک یتجاویز مسترد کردیں


ایٹمی پروگرام سے دستبرداری کا معاملہ؛ شمالی کوریا نے امریک یتجاویز مسترد کردیں

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے جوہری پروگرام سے مکمل دستبرداری بارے تمام امریکی تجاویز مسترد کر دیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی میڈیا رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکی تجاویز کو گینگسٹر طرز کی قرار دیتے ہوئے مستقبل قریب میں اپنے جوہری پروگرام سے مکمل دستبرداری سے انکار کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے جذبہ خیر سگالی کے تحت پہلے ہی میزائل تجربات روکنے اور امریکی فوجیوں کی باقیات کی حوالگی جیسے اقدامات کر چکا ہے اور اب ملک سے ایک طرف مزید اقدامات کی توقع رکھنا اور دوسری پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھنا دوغلا پن ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری