برطانیہ میں 450 بے گھر افراد سڑکوں پر دم توڑ گئے


برطانیہ میں 450 بے گھر افراد سڑکوں پر دم توڑ گئے

برطانیہ میں پچھلےبرس کم سےکم 450بےگھرافرادسڑکوں پردم توڑگئے۔برطانیہ میں اس سال سےبےگھرافرادکی موت کاڈیٹاسرکاری طورپرمرتب کیاجائےگا۔

 تسنیم خبررساں ادارے نے غیر ملکی ذرائع کے حوالےسے بتایا کہ سڑکوں پرہلاک بےگھرافرادمیں سابق فوجی،ماہرطبعیات اورموسیقاربھی شامل تھا۔ ایک ہفتےمیں14اموات بھی ہوئیں،3کی لاشیں اتنی مسخ ہوچکی تھیں کہ فارنزک ٹیسٹ کراناپڑے۔

بےگھرافرادکی اموات کاسبب حملہ،بیماری،بھوک،خودکشی اورمنشیات کااستعمال تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے بےگھرمردوں کی اوسط عمر49اورخواتین کی53تھی،سب سےکم عمر18برس کانوجوان تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری