زلمے خلیل زاد کی افغان طالبان کے نمائندوں سے ملاقات


زلمے خلیل زاد کی افغان طالبان کے نمائندوں سے ملاقات

افغانستان کے لیے امریکا کے نمائندے زلمے خلیل زاد نے قطر میں افغان طالبان کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے امریکی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  زلمے خلیل زاد اورطالبان نمائندوں کی ملاقات جمعے کو ہوئی۔

امریکی حکام نے 4ماہ کے دوران دوسری بار طالبان نمائندوں سے براہ راست ملاقات کی ہے، تاہم اس بات چیت کی تفصیلات سامنےنہیں آسکی ہیں۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارتی بات چیت یا ملاقات کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے حملوں میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ امریکی نمائندے نے طالبان سے ملاقات ایسے وقت کی ہے جب افغانستان میں 20 اکتوبر کو ہونے والی پارلیمانی انتخابات میں صرف ایک ہفتہ رہ گیا ہے۔

طالبان قیادت نے گزشتہ ہفتے افغان عوام سے کہا تھا کہ وہ ان انتخابات کا بائیکاٹ کریں جنہیں طالبان کے بقول امریکہ افغانستان میں اپنی موجودگی کا جواز حاصل کرنے کے لیے منعقد کرا رہا ہے۔

طالبان قیادت نے اپنے بیان میں انتخابی عمل پر حملوں کی دھمکی بھی دی تھی اور جنگجووں کو حکم دیا تھا کہ وہ انتخابی عمل اور اسے سکیورٹی فراہم کرنے والے افراد کو نشانہ بنائیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری