زائرین اربعین مشکلات سے دوچار ہیں، حکومت توجہ دے، حامد موسوی


زائرین اربعین مشکلات سے دوچار ہیں، حکومت توجہ دے، حامد موسوی

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ حکومت محض پریشر گروپوں کو خوش کرنے میں مصروف ہے ایک لاکھ زائرین اربعین مشکلات سے دوچار ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کوئٹہ میں زائرین کی تعداد بڑھتی چلی جارہی ہے حکومت کوووٹ دینے والے بھی سراپا احتجاج ہیں کوئی شنوائی کو تیار نہیں حکومت ضمنی انتخابات کے نتائج سے سبق سیکھے۔

 انہوں نے کہاکہ زائرین کی آمدورفت اور معاملات نااہل ہاتھوں میں دے کر حکومت لا تعلق ہوچکی ہے،حکومت کو متواتر زائرین کے مسائل سے آگا ہ کرتے چلے آرہے ہیں لیکن وعدوں پر عملدرآمد کا فقدا ن ہے۔

بدھ 7صفر کو ملک بھر میں یوم نور منایا جائے گا امام موسی کاظم کی یاد میں مجالس نور کا انعقاد کیا جائے گا۔

سید حامد علی شاہ موسوی نے مزید کہا کہ حکومت پاکستانی زائرین کو یہ احساس دے کہ وہ اپنے شہریوں کے پیچھے کھڑی ہے۔

سید حامد موسوی نے کہا کہ حضرت امام موسی کاظم زندگی بھردینی علوم کی ترویج ، لوگوں کی ہدایت، شاگردوں اور راویان حدیث کی تعلیم و تربیت کی جدوجہد میں مصروف رہے ۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری