انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کشمیریوں کی فریاد سنیں، حامد موسوی


انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کشمیریوں کی فریاد سنیں، حامد موسوی

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ سید حامد علی شاہ موسوی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آئے روز مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ عالمی ادارے کشمیریوں کی فریاد سنیں، اقوام متحدہ کشمیریوں پر کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال پر ایکشن لے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ طاقتور ملکوں کے مفادات کی پاسبانی کر رہی ہے، جو ادارہ امن قائم کرنے کیلئے بنایا گیا تھا وہ جنگوں اور بدامنی کو فروغ دے رہا ہے۔

سید حامد موسوی کا کہنا تھا کہ مستقل ارکان کی ویٹو پاور نے سلامتی کونسل کی ساکھ کو بری طرح مجروح کر رکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قتل عام پر بھارت پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جائے‘ کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دیا جائے۔

 بدترین ظلم کے باوجود کے باوجود بھارت کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت نہیں نکال سکا۔

بھارت آج تک اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل سے انکاری ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری