جمال خاشقجی کو ماورائے عدالت منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا، اقوامِ متحدہ


جمال خاشقجی کو ماورائے عدالت منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا، اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ کی نمائندہ خاص نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کو ماورائے عدالت قتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنہوں نے یہ منصوبہ بندی کی تھی ’وہ ریاست کی نمائندگی کرنے والے اعلیٰ سطح کے افراد ہیں‘۔

تسنیم خبررساں ادارے نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایگنیز کلیمرڈ کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہم جانتے ہیں اس سے ایک ہی بات سامنے آتی ہے کہ جمال خاشقجی ماورائے عدالت قتل کا شکار ہوئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ہمیں یہ پتا چلا کہ ان کا قتل سعودی قونصل خانے میں کیا گیا، جس کے بعد یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ موقع واردات پر موجود افراد ریاست کے اعلیٰ عہدیدار تھے۔

بعدازاں کچھ روز گزرنے کے بعد سعودی حکام نے جمال خاشقجی کی گمشدگی اور مبینہ قتل میں ملوث افراد کو شناخت کرلیا جو اعلیٰ سطح کے عہدیدار تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تمام معاملات اس جانب اشارہ کرتے ہیں کہ کہ ان کی گمشدگی اور قتل میں ماورائے عدالت قتل کے تمام تر شواہد موجود ہیں۔

ایگنیز کلیمرڈ کا کہنا تھا کہ ’اب اس معاملے کی غیر جانبدار اور مکمل تحقیقات سے ہی اس بات کا تعین ہوسکے گا کہ اس قتل کاحکم کس سطح سے آیا تھا، تاہم ہمارے پاس اتنے شواہد موجود ہیں جس کی بنیاد پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ سعودی عرب ہی اس کا ذمہ دار اور اس میں ملوث ہے‘۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری