حکومت عزاداری کے اجتماعات میں رکاوٹوں کا نوٹس لے،مجلس وحدت مسلمین


حکومت عزاداری کے اجتماعات میں رکاوٹوں کا نوٹس لے،مجلس وحدت مسلمین

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنر ل علامہ سید احمد اقبال رضوی کا کہنا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی مظلومیت کی یاد میں سوگوار مسلمانوں کو اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بعض مقامات پر بلاجواز پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،حکومت عزاداری کے اجتماعات میں رکاوٹ کا نوٹس لے۔

تسنیم نیوز کےمطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنر ل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ شہدائے کربلا کا چہلم، منگل 20 صفر کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے اور اس مناسبت سے دنیا بھر کی طرح پاکستان بھر میں ماتمی جلوس و مجالس عزا برپا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ نہایت افسوس کہ ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج بھی عالم انسانیت کے عظیم شہید جوانان جنت کے سردارنواسہ رسولؐ حضرت امام حسین علیہ السلام کی مظلومیت کی یاد میں سوگوار مسلمانوں کو اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بعض مقامات پر بلاجواز پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،حکومت عزاداری کے اجتماعات میں رکاوٹ کا نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ کہ ضلع سانگھڑ کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو کھپرو میں چہلم شہدائے کربلا کے جلوس کی اجازت نہ دینے کی سفارش کی ہے، ہم سندھ حکومت اور آئی جی پولیس سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خیرپور شہر اور کھپرو میں عزاداری کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اور تفرقہ انگیزی پھیلانے والوں کو گرفتار کرکے سزا دی جائے اور متعصب افسران چاہے پولیس میں ہوں یا ضلعی انتظامیہ میں انہیں عہدوں سے ہٹایا جائے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری