بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے خطرناک دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا


بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے خطرناک دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں سیکیورٹی فورسز نے خطرناک دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دشت کے علاقے اسپلنجی میں بم سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا جسے بم ڈسوپوزل اسکواد کی ٹیم کی مدد سے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

لیویز ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سڑک کنارےنصب کیا گیا یہ بم ریموٹ کنٹرول تھا۔

بم کے بر وقت پکڑے جانے پر قیمتی جانی نقصان ہونے سے رہ گیا اور دہشت گردی و تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔

واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان کا ضلع مستونگ میں اس سے قبل کئی مرتبہ دہشت گردانہ حملے کئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان بھر سے اربعین حسینی میں شرکت کرنے والے ہزاروں پاکستانی زائرین ملک واپس پہنچ رہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری