چینی قونصل خانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف تحقیقات میں اہم پیشرفت


چینی قونصل خانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف تحقیقات میں اہم پیشرفت

چینی قونصل خانہ حملے میں ملوث عناصر کے خلاف تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اورمزید متعدد افراد حراست میں کرلئے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کراچی پولیس چیف کا کہناہےکہ چینی قونصل خانے پر حملے کے مزیدسہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حملے کے حوالے سے رینجرز،انٹلیجنس ایجنسیز اورپولیس بھی اس کیس میں کام کررہے ہیں۔

واضح رہے چند روز قبل کراچی میں کلفٹن کے علاقے میں واقع چینی قونصل خانے پر مسلح افراد کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا تھا، اس کارروائی میں سات افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں تین حملہ آور، دو عام شہری اور دو پولیس اہلکار شامل تھے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری