زلمے خلیل زاد پاکستان سمیت 8 ممالک کا دورہ کریں گے


زلمے خلیل زاد پاکستان سمیت 8 ممالک کا دورہ کریں گے

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد پاکستان سمیت 8 ممالک کا دورہ کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد 2 سے 20 دسمبر تک خطے کا دورہ کریں گے جس میں وہ پاکستان، افغانستان، روس، ازبکستان، ترکمانستان، بیلجیم، یواےای اور قطر جائیں گے۔

زلمے خلیل زاد افغان حکام اور افغان امن عمل میں دلچسپی رکھنےوالی جماعتوں سےملاقات کریں گے۔

طالبان کومذاکرات کی میز پر لانےکے لیے زلمے خلیل زاد افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے رابطے میں رہیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری