ملک بھر میں یکساں اور معیاری نصابِ تعلیم رائج کریں گے، عمران خان


ملک بھر میں یکساں اور معیاری نصابِ تعلیم رائج کریں گے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ملک میں 3 طرح کے نظام تعلیم نے مسائل کو جنم دیا ہے، ملک بھر میں یکساں اور معیاری نصابِ تعلیم رائج کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیرِ اعظم سے کیڈٹ کالج مستونگ کے طلبا نے ملاقات کی،طلبا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ جو انسان جتنے بڑے خواب دیکھتا ہے، جتنے بڑے چیلنجز قبول کرتا ہے وہ اتنا ہی بڑا انسان ہوتا ہے،انسان ہارتا اس وقت ہے جب وہ ہار مان لیتا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ انسان کی پہچان اس کے ارادوں اور اس کی سوچ سے ہوتی ہے، ہر چھوٹی کامیابی انسان کو بڑی کامیابیوں کے لئے تیار کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اچھا اور برا وقت زندگی کا حصہ ہوتے ہیں، برا وقت بھی انسان کو سبق سکھاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں ترقیاتی فنڈز نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں گے، ملک بھر میں اسپورٹس کا نیا نظام لائیں گے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ طالب علموں کےلئے ضروری ہے کہ وہ دنیا کے سب سے عظیم لیڈر ہمارے پیغمبر آنحضرت ﷺ کی حیاتِ مبارکہ کے بارے میں تعلیم حاصل کریں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم نے عہد کیا ہے کہ پاکستان کو ریاستِ مدینہ کے اصولوں پر چلائیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری