پاک ایران سرحد امن و دوستی کی علامت ہے، بہرام قاسمی


پاک ایران سرحد امن و دوستی کی علامت ہے، بہرام قاسمی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک ایران سرحد امن و دوستی کی سرحد ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ سرحد کو امن و دوستی کی سرحد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے بعض ممالک پاک ایران تعلقات خراب کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

بہرام قاسمی نے پاک - ایران سرحد پر پاکستانی اہلکاروں پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی قوم اور حکومت کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا.

بہرام قاسمی نے 5 مغوی ایرانی اہلکاروں کو دہشتگردوں سے آزاد کرانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہم امید کرتے ہیں پاکستانی حکام باقی مغوی اہلکاروں کی رہائی بھی یقینی بنائے گا۔

انہوں نے پاک ایران سرحدکو مزید محفوظ بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ایران پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری