امریکی ایلچی کی افغان صدر و چیف ایگزیکٹو سے ملاقات


امریکی ایلچی کی افغان صدر و چیف ایگزیکٹو سے ملاقات

امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امور زلمے خلیل زاد نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی نے ملاقات میں ابوظبی میں ہونے والے افغان امن عمل اور آئندہ کے اقدامات پر مشاورت کی۔

زلمے خلیل زاد آج افغانستان کی سول سوسائٹی، نوجوان قیادت، سیاسی جماعتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اس سے قبل زلمے خلیل زاد متحدہ عرب امارات میں مذاکرات کے بعد کابل پہنچے، انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ زلمے خلیل زاد طالبان اور پاکستانی رہنماؤں سے ابوظبی اور اسلام آباد میں ملاقات کے بعد کابل پہنچے ہیں۔

خیال رہے کہ پہلی مرتبہ طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے جامع وفد نے امریکی نمائندوں سے ملاقات کی ہے،جس میں ایک بار پھر افغانستان سے امریکی فورسز کے انخلاء کی بات کو دہرایا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری