سعودی عرب میں گزشتہ پانچ سال کے دوران 62 پاکستانیوں کے سرقلم


سعودی عرب میں گزشتہ پانچ سال کے دوران 62 پاکستانیوں کے سرقلم

سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ کے جرم میں گزشتہ پانچ سال کے دوران 62 پاکستانیوں کے سر قلم کئے گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کی نام نہاد عدالتوں نے منشیات سمگلنگ کے جرم میں گزشتہ پانچ سال کے دوران 62 پاکستانیوں کے سر قلم کرنے کا حکم دیا۔

 وزارت خارجہ کے مطابق 2018ءمیں 17 پاکستانیوں کے سر قلم کئے گئے اور 2017ءمیں 13 پاکستانیوں کو موت کی سزا دی گئی جبکہ 2016ءمیں پانچ، 2015ءمیں 14 اور سال 2014ءمیں 12 پاکستانیوں کے سر تن سے جدا کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہزار 764 پاکستانی منشیات سمگلنگ کے الزام میں جیلوں میں قید ہیں جو تعداد سعودی جیلوں میں قید تمام پاکستانیوں کا 47 فیصد بنتے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل وفاقی وزیرشہریار آفریدی نے سعودی عرب میں پاکستانیوں کے خلاف حکومتی جرائم پرایکشن لیتے ہوئے کہا تھا سعودی عدالتیں بغیرتحقیقات کے پاکستانیوں کے سرقلم کرنے کا حکم دیتی ہیں، جو ناقابل برداشت ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری