شام میں امریکی فورسز کا وجود پہلے ہی غیرقانونی اور غلط تھا، بہرام قاسمی


شام میں امریکی فورسز کا وجود پہلے ہی غیرقانونی اور غلط تھا، بہرام قاسمی

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان نے شام سے امریکی فورسز کے انخلاء پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے علاقے میں امریکیوں کی موجودگی ہمیشہ سے غلط تھی جس کی وجہ سے پورا خطہ کشیدگی کا شکار رہا ہے.

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ''بہرام قاسمی'' نے ہفتہ کے روز شام سے امریکی انخلاء پر رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کی خطے میں آمد اور ان کی سرگرمیاں شروع سے ہی غلط اور غیرمنطقی تھیں.

انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی کشیدگی اور عدم استحکام کی اصل وجہ امریکی فورسز کی موجودگی ہے.

قاسمی کا کہنا تھا کہ اگر ہم حالیہ برسوں کی تبدیلیوں پر غور کریں تو مختلف بہانوں سے خطے میں غیرملکی فورسز کی موجودگی کا نتیجہ سوائے کشیدگی اور بحران کچھ نہیں تھا.

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ امریکہ شام سے اپنی فوج کو واپس بلائے گا.

واضح رہے کہ امریکی محکمۂ خارجہ نے شام میں موجود اپنے تمام عملے کا انخلا پہلے ہی شروع کردیا ہے جب کہ فوجی دستوں کی واپسی 60 سے 100 دن کے اندر مکمل ہوجائے گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری