بلوچستان میں کوسٹ گارڈ کی کارروائی، 75کلوگرام کرسٹل پکڑلی


بلوچستان میں کوسٹ گارڈ کی کارروائی، 75کلوگرام کرسٹل پکڑلی

کوسٹ گارڈ نے بلوچستان میں کارروائی کے دوران 75کلوگرام کرسٹل قبضے میں لے لی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق,خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ گوادر (بلوچستان) کے قریب تربت روڈ پر منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر متعلقہ علاقہ کمانڈرز کو سخت چیکنگ کے احکامات جاری کیے گئے۔

اسی دوران نیلنیٹ کے قریب شاہ جہاں روڈ چیک پوسٹ پر خصوصی چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں میں سامان کے نیچے چھپائی گئی 75کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی کرسٹل برآمد ہوئی،جس کی مالیت 80کروڑ 30لاکھ کے لگ بھگ ہے، ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ملزم کی گرفتاری بھی عمل میں آئی، جبکہ اس حوالے سے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

واضح رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے بلوچستان اور سندھ میں پیش آنے والے چند واقعات کے بعد سے امن و امان قائم کرنے کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری