پاک ایران تعلقات سنہرے دور میں داخل ہوچکے ہیں،پاکستانی سفیر


پاک ایران تعلقات سنہرے دور میں داخل ہوچکے ہیں،پاکستانی سفیر

پاکستانی سفیررفعت مسعود نے کہا ہے کہ پہلی بار ہے کہ پاک ایران تعلقات اپنے بہترین صورتحال میں ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق،پاکستانی خاتون سفیررفعت مسعود ایران کے جنوبی شہر زاہدان میں سیستان و بلوچستان کے گورنرکے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے انقلاب کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ پاک ایران تعلقات سنہرے ہیں،لہذا اسی موقع سے باہمی تجارتی،اقتصادی اورثقافتی فروغ کیلئے بخوبی فائدہ اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دونون ممالک تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں اور اب ان تمام مطالبات کو پورا کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا وقت آگیا ہے۔

رفعت مسعود نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان،ایران اورافغانستان سے بہترتعلقات کے خواھاں ہیں اورانہوں نے اقتصادی مسائل کو حل کرنے پرزور دیاہے۔

پاکستانی سفیر نےکہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کومستحکم بنانے کے لئے زاہدان سے کوئٹہ اورکراچی پروازوں کو بڑھایا جانا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوطرفہ تجارتی اور معاشی شعبوں سمیت مشترکہ سرحدی معاملات کے فروغ کے سلسلے میں ریمدان اورپیشین کی سرحدوں کو جلد از جلد کھولا جانا چاہیئے اورریمدان کی اس سرحدی بازار کو سرکاری طور پر کھول دیں۔

پاکستانی سفیرمسعود رفعت،دونوں ممالک کے سرحدوں کی سلامتی اورحفاظت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زاہدان میں پاکستانی قونصل خانہ کے حدود کوبھی تعین کیاجانا چاہیئے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری