امریکا افغانستان میں بدترین شکست کا ملبہ پاکستان پر گراسکتاہے، حامد موسوی


امریکا افغانستان میں بدترین شکست کا ملبہ پاکستان پر گراسکتاہے، حامد موسوی

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ سید حامد علی شاہ موسوی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بدترین امریکی شکست کا ملبہ پاکستان پر گرایا جائیگا مگر حکومت تمام تر حفاظتی انتظامات تیار رکھے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ کالعدم جماعتیں دشمنان اسلام و پاکستان کی سہولت کار ہیں جس سے ہر محب وطن چوکنا و ہوشیار رہے۔

نیشنل ایکشن پلان پر عمل اے پی ایس کے معصوموں کا قرض ہے جسے پوری قوم کو چکانا ہوگا۔

آغا نواز علی کیانی کی سرکردگی میں وفد سے خطاب کرتے ہوئے حامد موسوی نے کہا کہ دنیا میں بدامنی کا ذمہ دار امریکہ ہے جس نے اپنے حلیفوں کو یہ اختیار دے رکھا ہے کہ وہ کسی بھی ملک کی خود مختاری کو تاراج کر ڈالیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدم استحکام سے دوچار کرنے کا مقصد ایٹمی قوت پاکستان کو دو قومی نظریئے سے ہٹانا اور سی پیک کو سبوتاژ کرناہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری