ترکی اور روس کا شام میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن جاری رکھنے کا اعلان


ترکی اور روس کا شام میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن جاری رکھنے کا اعلان

ترکی اور روسی حکام نے اعلان کیا ہے کہ شام میں داعشی دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک فوجی آپریشن جاری رہے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  ترکی اور روسی حکام نے واضح کیا ہے کہ امریکی فوج کے شام سے انخلا کے علان کے باوجود ہماری افواج مشترکہ طور پر شام میں آپریشن جاری رکھے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ شام میں موجودہ صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، دہشت گردی کو منتقی انجام تک پہنچائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترک ہم منصب میولٹ کاؤسوگلو سے رابطے کے بعد مقامی مڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام میں نئے جیلنجز اور مسائل کا سامنا ہے، جسے مدنظر رکھتے ہوئے مشترکہ افواج نے حکمت عملی تیار کرلی۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک شام میں بے گھر ہونے والے افراد کو ان کے گھر واپسی کے لیے بھی لائحہ عمل پر غور کررہے ہیں، آستانہ امن عمل ہماری اولین ترجیح ہے، جس کے تحت شام کی سیاسی ساخت کو بچانے کے لیےہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی امریکی صدر ٹرمپ نے شام میں تعینات امریکی افواج کو واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری