عراقی فوج کو شامی سرحدوں کے اندر داعش کے خلاف کارروائی کی اجازت دی گئی


عراقی فوج کو شامی سرحدوں کے اندر داعش کے خلاف کارروائی کی اجازت دی گئی

شامی حکومت نے اپنی سرزمین پر عراقی فوج کو داعش کے خلاف کارروائی کی مکمل اجازت دے دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شام کے صدربشار الاسد نے عراقی فوج کو عراق سے ملحقہ شامی سرحدوں پر داعش کے خلاف کارروائی کی مکمل اجازت دے دی ہے۔

عراقی ذرائع کے مطابق عراقی مسلح افواج کسی بھی وقت شامی سرحدوں کے اندر تکفیری دہشت گردوں کے خلاف فضائی اور زمینی کارروائی کرسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شامی سرحدوں کے اندر داعشی دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کئی بار بمباری کرچکی ہے۔

العالم نیوز نے خبردی ہے کہ عراق اور شامی حکومتوں نے داعش کے خلاف جامع آپریشن پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے تکفیری دہشت گردوں کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے گا۔

مبصرین کے مطابق شام کے ریاستی علاقے میں عراقی جنگی طیاروں کے اس حملے کا ایک پس منظر یہ بھی ہے کہ عراق میں پسپا ہونے کے بعد سے داعش کے بہت سے جہادیوں نے سرحد پار شام میں اپنے ایسے چھوٹے چھوٹے گروپ اور ٹھکانے قائم کر رکھے ہیں، جہاں سے وہ عراق کے مختلف حصوں میں ابھی بھی خونریز کارروائیاں کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری