وزیرِ اعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، اہم امور پرتبادلہ خیال


وزیرِ اعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، اہم امور پرتبادلہ خیال

وزیرِ اعظم عمران خان اور سعودی سفیر کے مابین اہم ملاقات ہوئی ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان اور سعودی سفیر کے درمیان ملاقات گزشتہ روز وزیرِ اعظم آفس میں ہوئی، سعودی عرب کی جانب سے وزیرِ اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

سعودی سفیر نواف المالکی نے خصوصی ملاقات میں سعودی قیادت کا خصوصی پیغام بھی وزیرِ اعظم کو پہنچایا۔

ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، سعودی عرب کی پاکستان میں ممکنہ سرمایہ کاری کے معاملات بھی زیرِ بحث آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری سے متعلق مسلسل رابطے جاری ہیں، سعودی قیادت پاکستانی حکومت کو پہلے بھی پیغامات بھجوا چکی ہے، سعودی عرب کی جانب سے جلد پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔

واضح رہے وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ برس اکتوبر میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور اس موقع پر برادر ملک نے ایک سال کے لیے پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر ڈپازٹ رکھنے اور 3 سال تک سالانہ 3 ارب ڈالر کا تیل ادھار پر دینے کے لیے رضا مندی ظاہر کر دی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری