لورالائی بلوچستان میں دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید


لورالائی بلوچستان میں دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید

دہشتگردوں کی لورا لائی میں ایف سی ٹریننگ سینٹر کے رہائشی کمپاﺅنڈ پر حملے کی کوشش میں 4 جوان شہید جب کہ جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر بلوچستان کے علاقے لورالائی میں واقع ایف سی ٹریننگ سینٹرکے رہائشی اور انتظامی کمپاوئنڈ پر دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی،تاہم دہشت گردوں کو انٹری پوائنٹ پر ہی روک لیا گیا، جس سے وہ اپنے ہدف تک نہیں پہنچ پائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے حملے میں ناکامی پراندھا دھند فائرنگ شروع کی،جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید اور 2 زخمی ہوگئے،زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

شہدا میں صوبیدارمیجرمنور،حوالداراقبال خان،حوالدار بلال اور سپاہی نقشب شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فورسز کی جوابی فائرنگ میں ایک خود کش بمبار سمیت 4 دہشت گرد بھی مارے گئے، ان میں سے ایک خود کش بمبار نے آخر میں خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

سیکیورٹی فورسز نے کمپاوئنڈ کو فوری طور پرمحاصرے میں لیا، اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری