پاکستان بھارت سے تعلقات چاہتا ہے تو دہشت گردوں کی حمایت بند کردے، مودی


پاکستان بھارت سے تعلقات چاہتا ہے تو دہشت گردوں کی حمایت بند کردے، مودی

بھارتی وزیراعظم نے پاکستان پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان بھارت سے تعلقات چاہتا ہے تو دہشت گردوں کی حمایت بند کردے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف سخت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایک لڑائی سے پاکستان سدھر جائے گا یہ سوچنا بہت بڑی غلطی ہوگی، پاکستان کو سدھارنے میں ابھی اور وقت لگے گا۔‘

مودی نے سال نو پر بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کو خصوصی انٹرویو دیا جسے بھارت کے تما م میڈیا چینلز پر نشر اور اخبارات میں شائع کیا گیا۔

دوران انٹرویو انہوں نےدعویٰ کیاکہ ’بھارت کی ہمیشہ سے ایک مستقل پالیسی ہےکہ بھارت کا کوئی بھی وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ کبھی بھی مذاکرات کا مخالف نہیں رہا۔

مودی کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان سارک میں شرکت کے لئے بھارت کو دعوت دے گا تو ہم کسی بھی موضوع پر بات کرنے کو تیار ہیں مگر پہلے پاکستان کو دہشت گردوں کی حمایت بند کرنا ہوگی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری