امریکا اور اسرائیل اسلامی ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھا کر سیاسی مفاد حاصل کرنا چاہتے ہیں، بہرام قاسمی


امریکا اور اسرائیل اسلامی ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھا کر سیاسی مفاد حاصل کرنا چاہتے ہیں، بہرام قاسمی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا ہے کہ امریکا اور ناجائز صہیونی حکومت، اسلامی ممالک کے درمیان تفرقہ اور کشیدگی پیدا کرکے ان ملکوں کو فلسطین کے مسئلے سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا ہے کہ عالم اسلام میں اتحاد و یکجہتی کی بدولت باہمی تعاون کا عمل مزید فروغ پائے گا اور تمام اسلامی ممالک صیہونی حکومت کے جرائم اور فلسطینی امنگوں کے سلسلے میں متحدہ موقف اختیار کریں گے جس سے فلسطینی امنگیں پوری ہونے کی راہ ہموار ہو گی۔

انہوں نے فلسطینی امنگوں کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت سے متعلق ایران کی پالیسی بنیادی اصولوں پر مبنی ہے جو کبھی تبدیل نہیں ہو گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی اور غاصب صہیونی حکومت، فلسطینی امنگوں کو اسلامی ممالک کی ترجیحات کی فہرست سے نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ایران کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نے فلسطینی امنگوں کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے متعلق ایران کی پالیسی بنیادی اصولوں پر مبنی ہے جو کبھی نہیں بدلے گی۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری