سکھر،خیرپور میں 2 مبینہ پولیس مقابلے،2ملزمان گرفتار


سکھر،خیرپور میں 2 مبینہ پولیس مقابلے،2ملزمان گرفتار

سکھر اور خیرپور میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں دوملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے بچل شاہ میں مقابلے کے بعد ملزم اعجاز میرانی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

خیرپورمیں ببرلو تھانے کی حدود میں مقابلے کے بعد ملزم رجب سہتو کو گرفتار کرکے رائفل برآمد کرلی گئی۔

پولیس کاکہناہے کہ گرفتارملزمان چوری،ڈکیتی اور سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری