بلاول تو معصوم ہے: چیف جسٹس


بلاول تو معصوم ہے: چیف جسٹس

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو جے آئی ٹی نے کیوں ملوث کیا، وہ معصوم ہیں،انہوں نے کیا کیا ہے، وہ پاکستان آکر اپنی ماں کی وراثت کو آگے بڑھا رہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کیس کی سماعت کے دوران جسٹس فیصل عرب نے استفسار کیا کہ کیا بلاول بھٹو کا اپنا کوئی کردار ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ کوئی کردار نہیں ہے، انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ کیا جے آئی ٹی نے بدنام کرنے یا کسی اور کے حکم پربلاول بھٹو کا نام ڈالا ہے۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ جے آئی ٹی نے بلاول بھٹو اور وزیر اعلی مراد علی شاہ کے نام کیوں ای سی ایل می ڈالے،اس پر جے آئی ٹی کے وکیل نے جواب دیا کہ اس پر عدالت کو مطئمن کروں گا۔

سپریم کورٹ میں جعلی اکاونٹس اور منی لانڈرنگ سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری