کراچی میں ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف مہم


کراچی میں ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف مہم

وزیرایکسائزمکیش چاؤلہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹیکس نادہندہ گاڑی مالکان کے خلاف روڈ چیکنگ مہم 9جنوری سےشروع کی جائے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وانسداد منشیات وپارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز ٹیکس نادہندگان غیررجسٹرڈ اوراوپن ٹرانسفر لیٹر پرچلنے والی گاڑیوں کے خلاف روڈ چیکنگ مہم 9جنوری سے شرو ع کر رہا ہے اور یہ مہم 15جنوری تک جاری رہے گی۔

یہ بات آج انہوں نے اپنے دفتر میں ہو نے والے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبدالرحیم شیخ،ڈائریکٹر جنرل شبیر احمد شیخ،ڈائریکٹر ایڈمن اوردیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وانسداد منشیات شبیر احمد شیخ نے بتایا کہ روڈ چیکنگ مہم کے لیے افسران وعملے پرمشتمل 11ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں اور یہ ٹیمیں کراچی میں مزارقائد، شاہراہ قائدین، مسلم آباد، گلستان اسکول، کھارادر،کیماڑی، کوئنز روڈ، کلفٹن، باتھ آئی لینڈ، ڈی ایچ اے قبرستان، سین سیٹ بولیوارڈ روڈ، طوبیٰ مسجد، شاہین کمپلیکس، پی آئی ڈی سی، مائی کو لاچی بائی پاس،گلبائی، کراؤن سینما، پاکولا چورنگی، جوہرچورنگی، پہلوا ن گوٹھ، پی آئی بی کالونی، تین ہٹی، سولجر بازار، لسبیلہ، سائٹ،منگھو پیر روڈ، بنارس چورنگی،حب ریور روڈ، ملیرکنٹونمنٹ، لانڈھی انڈسٹریل ایریا،سعود آباد رو ڈ، کھوکرا پار، سہراب گوٹھ، فیڈرل بی ایریا،شفیق موڑ، کورنگی انڈسٹریل ایریا، برو کس چورنگی اور سنگر چورنگی پر اپنے فرائض انجام دیںگی۔

اس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات و پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے ہدایت دی کہ روڈ چیکنگ مہم کے دوران تمام عملہ یو نیفارم میں ہو اور کوئی بھی روڈ بند نہ کیا جائے اور ایک وقت میں ایک گاڑی چیک کی جائے۔

انہو ں نے ٹیکس نادہندہ گان ملکان سے بھی درخواست کی کہ وہ مہم شرو ع ہونے سے قبل اپنے بقایاجات ادا کر دیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کا سامنا نہ کر نا پڑے۔

انہوں محکمہ ایکسائز کے افسران و عملے کو بھی ہدایت کی کہ وہ دو را ن چیکنگ مہذب رویہ اختیار کریں اور ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جا ئیگی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری