پی آئی اے کا مارخور کی تصویر ہٹا کر پرانا لوگو بحال کرنے کا فیصلہ


پی آئی اے کا مارخور کی تصویر ہٹا کر پرانا لوگو بحال کرنے کا فیصلہ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز پی آئی اے نے اپنے نئے نیلے لوگو (علامت) کو ختم کرتے ہوئے پرانے سلوگن عظیم لوگوں کی ہمارے ساتھ پرواز(Great People to Fly With) کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسراور چیئرمین ایئر مارشل ارشد ملک کی جانب سے جاری ہدایات میں تمام متعلقہ محکموں آگاہ کیا کہ اس بات کی منظوری دی گئی ہے کہ اسٹیشنری منصوعات، بل بورڈز، دستاویز اور دیگر تمام جگہوں سے ایئرلائن کے نئے نیلے لوگو کو ہٹا دیا جائے۔

ہدایات میں کہا گیا کہ نیا بلیو(نیلا) لوگو ختم کردیا گیا ہے اور پرانا لوگو  پاکستان پرومننٹاور سلوگن عظیم لوگوں کی ہمارے ساتھ پرواز کو اپنایا گیا ہے اور اسے تمام دستاویزات اور پلیٹ فارم پر دوبارہ لگایا جائے گا۔

پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجوار نے اس بات کی تصدیق کی کہ قومی ایئرلائن کے پرانے لوگو کو بحال کردیا گیا ہے کیونکہ ملک کے قومی جانور مارخور کی تصویر عوامی مقبولیت کے مطابق نہیں تھی جبکہ سپریم کورٹ نے بھی پی آئی اے کو اپنے طیارے کی دم سے پاکستانی جھنڈے کو تبدیل کرنے سے روک دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ایک طیارے سے مارخور کی تصوری کو بھی ہٹا دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس مئی میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے پی آئی اے انتظامیہ کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنے طیارے کی دم پر قومی پرچم کو مارخور کی تصویر کے ساتھ تبدیل کرنے کا عمل روک دے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری