افغانستان میں طالبان جنگجووں کی تعداد کتنی ہے؟


افغانستان میں طالبان جنگجووں کی تعداد کتنی ہے؟

لندن میں یونیورسٹی کے ایک پروفیسرکا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے مسلح افراد کی تعداد امریکی اعداد شمار سے کئی گنا زیادہ ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، طالبان آئے روز کسی نہ کسی علاقے پر قبضہ کررہے ہیں اور اب یہ گروہ سترہ سالوں میں اپنی مضبوط ترین حالت میں ہے۔

امریکی حکام کی جانب سے جاری شدہ اعداد وشمار کے مطابق طالبان مسلح افراد کی تعداد 20 ہزار سے بڑھ کر60 ہزار ہوگئی ہے، لیکن لندن میں یونیورسٹی کے پروفیسر انتوںیو کا کہنا ہے اعداد وشمار اس سے کہیں زیادہ ہے۔

انتونیوکےمطابق طالبان جنگجووں کی تعداد1لاکھ 50 ہزار سے زائد ہے جن میں سے 60ہزارجنگجو24 گھنٹے حاضررہتے ہیں اور باقی بوقت ضرورت حاضر ہوجاتے ہیں۔

تحقیقی رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ اس گروہ کے تقریبا50 ہزار افراد ملک کے مختلف علاقوں خاص کردیہاتوں اور قصبوں میں سرگرم عمل ہیں۔

یونیورسٹی کے پروفیسر اپنی تحقیق میں لکھتے ہیں کہ ایک لاکھ 50ہزار طالبان اراکین میں سے دیہاتوں میں رہنے والے کارکن اپنے ہی علاقوں میں حکومتی فورسزکے خلاف میں لڑتے ہیں۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2001 میں امریکی آمد کے بعد سے طالبان کو افغان علاقوں میں سب سے زیادہ کنٹرول حاصل ہوا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری