افغان صدر کے خصوصی ایلچی کا دورہ اسلام آباد، اعلیٰ حکام سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال


افغان صدر کے خصوصی ایلچی کا دورہ اسلام آباد، اعلیٰ حکام سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

افغان صدر اشرف غنی کے خصوصی نمائندے عمر داؤد زئی نے اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات بھی کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ افغان صدر کے خصوصی نمائندے 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق وہ 11 جنوری تک پاکستان میں قیام کریں گے،ان کے دورے کا مقصد افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے بات چیت کو آگے بڑھانا ہے۔

عمر داؤد زئی ائر پورٹ سے دفتر خارجہ پہنچے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

اس دوران خطے کے امن اور افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک میں وفود کی سطح کے مذاکرات بھی ہوں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری