گوادر کو کمیٹی نے ٹیکس فری زون قرار دے دیا


گوادر کو کمیٹی نے ٹیکس فری زون قرار دے دیا

گوادرپاک چین اقتصادی راہ داری کا دل ہے جسے اب ٹیکس فری زون قرار دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دینے کی تجویز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کی ذیلی کمیٹی نے دی تھی، ذیلی کمیٹی کے کنوینیئرسینیٹرکوڈا بابر نے اپنی رپورٹ میں اس کے ساتھ ساتھ دیگر کئی تجاویز بھی پیش کی تھیں جنہیں سینیٹر نزہت صادق کی سربراہی میں قائمہ کمیٹی برائے بحری امور نے منظورکرلیا ہے اور گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دینے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

اپنی رپورٹ میں ذیلی کمیٹی نے یہ تجویز بھی دی تھی کہ گوادر میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو بھی وہی سہولیات دی جانی چاہئیں جو دیگر سپیشل اکنامک اینڈ ایکسپورٹ پراسیسنگ زونزمیں دی جاتی ہیں،اس کے علاوہ گوادر میں 300میگاواٹ بجلی کا کول پاور پلانٹ بھی ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کرنے کی تجویز دی گئی۔

سینیٹر بابر نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ اس میں شامل تمام تجاویز متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ مذاکرات اور ماہی گیروں اور مقامی آبادی کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری