بھارت چابہاربندرگاہ میں سرمایہ کاری کے لئے سنجیدہ ہے: ایرانی سفیر


بھارت چابہاربندرگاہ میں سرمایہ کاری کے لئے سنجیدہ ہے: ایرانی سفیر

ایرانی سفیر علی چگنی نے کہا ہے کہ بھارتی کمپنیاں چابہار بندرگاہ میں سرمایہ کاری کے لئے سنجیدہ ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ایرانی سفیرعلی چگنی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے بعد، بھارت ایران کے ساتھ تعاون کے لئے سنجیدہ ہے اورتعلقات کی توسیع میں آزادانہ طور پرعمل کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ایران کے ساتھ تمام شعبوں بالخصوص اقتصادی لحاظ سے باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں اور ایران بھارت تعلقات کو مزید قریب لانے کے میکنزم پر غور کیا جارہا ہے.

ایرانی سفیرنے کہا کہ ایران سے تیل خریدنے والی کمپنیوں کو ٹیکس استثنی دی جائے گی، جس کا مقصد بھارت میں درآمدات اور برآمدات کرنے والوں کو ایرانی فریق کے ساتھ تعاون میں آسانی پیدا کرنا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ چابہاربندرگاھ اس خطے میں خاص اہمیت رکھتا ہے اوربھارت یہاں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے پُرعزم ہے جس کی مدد سے ایران اور بھارت کے علاوہ دوسرےعلاقائی ممالک کو اچھا فائدہ ملے گا.

انہوں نےکہا کہ ایرانی کمپنیاں اب بھارت کی پیٹرو کیمیکل میں آسانی سےسرمایہ کاری کرسکتی ہیں کیونکہ دونوں ممالک اس حوالے سے مالیاتی لین دین کے لئے مخصوص میکنزم پر کام کررہے ہیں.

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری