بھارتی فوج کے سربراہ نے طالبان سے مذاکرات کی حمایت کردی


بھارتی فوج کے سربراہ نے طالبان سے مذاکرات کی حمایت کردی

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے بھی طالبان سے مذاکرات کی حمایت کردی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے  میڈیا سے گفتگو کرتےکہا کہ اگرطالبان مذاکرات کے لیے کوئی شرائط نہیں لگاتے توان سے مذاکرات کرنے چاہئیں، طالبان سے مذاکرات خطے، پاکستان اور بھارت کے بھی مفاد میں ہیں۔

بھارتی جنرل نے مذاکرات کے لیے خود ایک شرط لگاتے ہوئے کہا کہ طالبان سے تبھی مذاکرات کیے جائیں اگروہ افغانستان میں پائیدار امن کے خواہش مند ہوں۔

جنرل بپن راوت نے کہا کہ پاکستان افغانستان کواپنے گھرکا پچھلا حصہ سمجھتا ہے اس لیے وہ افغانستان میں ایسی صورت حال چاہتا ہے جو پاکستان کے مفاد میں ہو۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری