پاک افغان سرحد پرسخت سردی میں بھی باڑلگانے کا کام جاری


پاک افغان سرحد پرسخت سردی میں بھی باڑلگانے کا کام جاری

پاکستان اور افغانستان کے بارڈر پر سخت سردی میں پاک فوج کے جوان فینسگ لگا رہے ہیں

   تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاک فوج نے کامیابی کے ساتھ دہشتگردوں کا ملک سے قلع قمع کر دیا ہے اور اب ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے باڑ لگائی جارہی ہے جس کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے اور جلد ازجلد مکمل کرنے کیلئے پاک فوج کے جوان سر توڑ محنت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے جوان ملک کی حفاظت کیلئے اپنی جان کے نذرانے تک پیش کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتے اور انہیں بہادر جوانوں کے باعث پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے بھی دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا ہے

خیال رہے کہ پاک فوج کی جانب سے 482 کلومیٹر پر فینسنگ مکمل کر لی ہے اور جلد ہی اسے افغانستان کے ساتھ پاکستان کے مکمل بارڈر پر لگا دیا جائے گا، باڑ پر سیکیورٹی کیمرے اور موشن ڈیکٹررز لگائے گئے ہیں جس کے باعث کسی قسم کی بھی سرحدی خلاف ورزی کا فوری پتالگایا جا سکے گا۔

یہ فینسنگ 9 فٹ اونچی ہے جبکہ اس کی دولیریئر ز بنائی جارہی ہیں جن کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ ہے اور یہ فینسنگ 12 ہزار فٹ بلندی پر پہاڑوں کی چوٹیوں پر بھی لگائی جارہی ہیں۔

حکام کی جانب سے فینسگ کے کام کا مکمل تخمینہ 550 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری