مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ مزید دو جوان شہید


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ مزید دو جوان شہید

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کولگام میں بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں مزید دوکشمیری شہید ہوگئے ۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر کے ضلع کولگام میں بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں مزید دوکشمیری شہید ہوگئے ہیں۔

تسنیم نیوز کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ کولگام کے علاقے ﯾﺎﺭﯼ ﭘﻮﺭﮦ، ﮐﺎﭨﮧ ﭘﻮﺭﮦ میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ اپریشن شروع کیا جس میں مزید دوکشمیری مسلمان شہید ہوگئے۔

بھارتی سیکیورٹی اداروں نے مقبوضہ وادی میں موبائل انٹرنیٹ سروس کو بند کروا دیا ہے جبکہ علاقے میں شدید احتجاج کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری