مقبوضہ کشمیرمیں بھارت انسان حقوق پامال کررہا ہے، حامد موسوی


مقبوضہ کشمیرمیں بھارت انسان حقوق پامال کررہا ہے، حامد موسوی

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی سب زیادہ پامالی کشمیرمیں بھارتی فوج کررہی ہے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت حقوق انسانیت کی تمام تنظیموں کی رپورٹس میں یہ قدرمشترک ہے کہ دنیامیں انسانی حقوق کی سب زیادہ پامالی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے ہاتھوں ہورہی ہے اوراسرائیل بھی ایسے ہی مذموم اقدامات کررہاہے۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت اوراسرائیل کانام بلیک لسٹ میں شامل نہ کرنالمحہ فکریہ اورپاکستان کیساتھ عالمی سرغنے کے معاندانہ رویہ کاعکاس ہے۔

 8تا15جمادی الاول عالمی ہفتہ عظمت محمد و آل ؑمحمدؐ مناکراسلام کی مقدس ہستیوں خاتون جنت حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا اورحضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی سیرت وکرداراوردین کیلئے انکے گراں قدرکارناموں کواجاگرکرناہے۔

 ان خیالات کااظہارانہوں نے المرتضی میں محفل نورسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ دنیاذہن نشین رکھے کہ جب ظلم بڑھتاہے تومٹ جاتاہے اورخون جب بہتاہے توجم جاتاہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری