شام میں شدید ٹھنڈ کے باعث 15 بچے ہلاک


شام میں شدید ٹھنڈ کے باعث 15 بچے ہلاک

شام میں سخت سردی نے 15 بچوں کی جانیں لے لی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، شام کے مختلف علاقوں میں  شدید ٹھنڈ کے باعث پندرہ بچے ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے یونی سیف کے مطابق گزشتہ ہفتوں کے دوران سردی لگنے سے آٹھ بچے جنوب مشرقی شام کی الرکبان بستی میں جبکہ سات ہجین میں ہلاک ہوئے۔

یونی سیف کا کہنا ہے کہ یخ بستہ موسم کے ساتھ ساتھ ناکافی طبی سہولیات بھی ان ہلاکتوں کی وجہ بنیں، الرکبان بستی اردن کی سرحد پر ریگستانی علاقے میں قائم ہے، یہاں پر زیادہ تر بچے اور خواتین ہی مقیم ہیں۔

شام میں سردی سے نمٹنے کے لیے سہولیات ناقص ہیں، انتظامیہ نے فوری طور پر اقدامات نہیں کیے تو مزید جانوں کا ضیاع ممکن ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری