سی پیک کی جعلی چینی کمپنی کا شہریوں سے فراڈ


سی پیک کی جعلی چینی کمپنی کا شہریوں سے فراڈ

پاک چین اقتصادی راہدری سی پیک کی جعلی چینی کمپنی کا شہریوں سے فراڈ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی چینی کمپنی نے شہری سے 51 لاکھ کا فراڈ کیا تاہم ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ آئی نائن پولیس نے چارملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم شعیب علی سی پیک منصوبےکا منیجر بن کے بات کرتا تھا جبکہ سی پیک میں سامان سپلائی کرنےکے لیے ایک جعلی کمپنی بنائی گئی۔

ایف آئی آر میں درج کیا گیا ہے کہ منصوبہ کے لیے مختلف اشیا کی فراہمی کے نام  پرلوٹ مار کی جارہی تھی۔

دوسری جانب چینی کمپنی نے ایسے کسی دفتر کی موجودگی سے انکار کیا ہے اور شہریوں کوبھی خبردار کردیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری