پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل پر ایرانی سفیرکی تاکید


پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل پر ایرانی سفیرکی تاکید

مہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ مکمل ہو جانے کے بعد پاکستان میں توانائی کی قلت کا بحران ختم ہو جائے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان میں ایران  کے سفیر مہدی ہنردوست نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کے اندر پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ پہلے مکمل ہو چکا ہے اور تہران چاہتا ہے کہ یہ منصوبہ پاکستان میں بھی جلد سے جلد مکمل ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ مکمل ہو جانے کے بعد پاکستان میں توانائی کی قلت کا بحران ختم ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران علاقے میں امن و سلامتی کی برقراری کے لئے پاکستان کے ساتھ ہرطرح کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت کی شرح سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت تک پہنچ چکی ہے۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری