افغانستان: طالبان کا افغان فوج کے کیمپ پر حملہ، 120 اہلکار ہلاک


افغانستان: طالبان کا افغان فوج کے کیمپ پر حملہ، 120 اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے وردک میں طالبان نے افغان سیکیورٹی بیس پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 120سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 30سے زائد زخمی ہو گئے،

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے آج صبح وردک کے شہر میدان میں پہلے ایک حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کو بیس کے نزدیک دھماکے سے اڑا دیا جس کےبعد دیگر حملہ آور بیس کے اندر داخل ہو گئے۔

جوابی کارروائی میں 3حملہ آور بھی مارے گئے۔

افغان فورسز سے جھڑپوں میں 3حملہ آور بھی مارے گئے، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

 افغان خفیہ ایجنسی کے ٹریننگ سینٹر پر طالبان جنگجوؤں نے حملہ کرکے 120 اہلکاروں کو قتل کردیا، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے جب کہ چوتھے حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی مرکزی دروازے سے ٹکرادی۔

بارود سے بھری گاڑی مرکزی دروازے سے ٹکرانے کے بعد حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے، گھمسان کی لڑائی میں 120 افغان اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ 30 زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ کچھ زخمیوں کو کابل لے جایا گیا ہے۔
افغان فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ جوابی کارروائی میں 3 طالبان جنگجوؤں کو مار دیا گیا جب کہ ایک نے بارودی کار دھماکے سے اُڑا دی۔ حملہ آوروں کی تعداد کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

افغان طالبان نے فوجی بیس پر خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور گروپ نے فوجی بیس میں گھس کر افغان فوجیوں کو نشانہ بنایا اور بڑی مقدار میں نقصان پہنچایا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبے لوگر میں گورنر اور خفیہ ایجنسی کے صوبائی صدر کے قافلے پر خود کش حملے میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری